محمد زبیر نے پی ٹی آئی کو مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی

میں چیلنج کرتا ہوں اگر اس حکومت نے اگلے 1،2 سال میں یہ سسٹم ڈیلیور کر دیا تو میں سیاست سے ریزائن کر دوں گا۔ ترجمان نواز شریف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 مئی 2021 12:54

محمد زبیر نے پی ٹی آئی کو مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2021ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی شروع ہونے پر دیکھنا ہوگا تھیلے کھلے ہیں یا سیل۔گنتی میچ نہ ہو تو سوالیہ نشان پیدا ہوگا۔ہم نے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات کی تحقیقات کریں گے لیکن پھر کوئی ایکشن نہیں ہوا، الیکشن کمیشن صبح پونے چار بجے رزلٹ آنے کی وضاحت نہیں کر رہا۔

پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی پارلیمنٹ میں ایک پریزنٹیشن کریں۔حکومت کو پتہ ہی نہیں وہ بات کیا کر رہے ہیں ،یہ کم از کم تین چار سال کا پروسیس ہے۔تین سال بعد وزیراعظم کہتے ہیں ہمیں تو پتہ ہی نہیں۔میں چیلنج کرتا ہوں اگر اس حکومت نے اگلے 1،2 سال میں یہ سسٹم ڈیلیور کر دیا تو میں سیاست سے ریزائن کر دوں گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ اپریل میں مہنگائی 11.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے، یہ حکومت کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔ محمد زبیر نے اپنے بیان میں بیان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ گزشتہ 13 ماہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے، حکومت گزشتہ 3 سال میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

محمد زبیر نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی مہنگائی 15.7 فیصد کے ساتھ بدترین رہی، قیمتوں میں اس طرح کا اضافہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپریل کے لیے مہنگائی میں 8 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی، قیمتوں پر قابو نہ رکھنے کا ذمہ دار کون ہی ،محمد زبیرنے کہاکہ واضح طور پر مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں اور اس کی وضاحت ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں