کامیاب جوان پروگرام : صنفی فرق ختم کردیا گیا، خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے

10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کرنے والی خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہوگئیں ، معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر سٹوری شیئر کردی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 9 مئی 2021 13:28

کامیاب جوان پروگرام : صنفی فرق ختم کردیا گیا، خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2021ء ) پاکستان تحریک انصفا کی وفاقی حکومت کی طرف سے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے اجراء کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا گیا ، جس کے بعد خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے ، 10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کرنے والی خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا ہے کہ سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والی پہلی خواجہ سرا ہیں ، حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا مقصد ہی کمزور طبقے کی خوشحالی ہے ، کئی خواتین قرض اسکیم سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن گئیں ، کوشش ہے کہ سونیا ناز کی طرح ہر طبقے کے تمام افراد کی زندگی بدل سکے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان بزنس ماڈل بتائیں ، حکومت کاروبار کی فراہمی میں تعاون کرے گی ، فنڈ کی دستیابی کیلئے وزیرخزانہ شوکت ترین سے مشاورت کاعمل مکمل ہوچکا ہے ، آئندہ چند ماہ میں بڑی تعدادمیں قرضوں کی تقسیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے ، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد بڑھنے کے حوصلہ افزانتائج نکلیں گے۔


عثمان ڈار کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں شیئر کی گئی سٹوری میں خراجہ سزا سونیا ناز نے کہا کہ ہمیں خاندان اور معاشرے کی جانب سے نظرانداز کیا گیا ، ہم ناچ گانے کی بجائے با عزت زندگی گزانا چاہتے تھے ، فیشن ڈیزائننگ جنون تھا لیکن وسائل کی کمی رکاوٹ تھی ، خبروں میں کامیاب جوان کےبارے میں پتا چلا تو قرض کیلئے درخواست دی۔ خواجہ سرا نے کہا کہ قرض ملنے پر اپنے با عزت روزگار کا خواب پورا ہونے پر خوشی ہے ، حکومتی سطح پر مرد یا عورت کےعلاوہ تیسرے آپشن کے بارے میں سوچا نہیں جاتا ، لیکن وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا اور ہماری بھلائی کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں