امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

ایک ماں اپنی تحریر میں لکھتی ہیں کہ وہ بچوں کو بیڈروم میں اپنے ساتھ ہی سلاتی ہیں تاکہ مریں تو سب ساتھ مریں، مسلم خاتون رکن رشیدہ طلیب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 15 مئی 2021 23:46

امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 15 مئی2021ء) ایک ماں اپنی تحریر میں لکھتی ہیں کہ وہ بچوں کو بیڈروم میں اپنے ساتھ ہی سلاتی ہیں تاکہ مریں تو سب ساتھ مریں،امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں- تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں مسلم خاتون اراکین رشیدہ طلیب اور الہان عمر نے اپنی تقریروں میں ایوان کی توجہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی جانب دلائی اور اس دوران جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس میں اس وقت جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب رشیدہ طللیب غزہ کی ایک ماں کی دل گداز تحریر سناتے ہوئے رو پڑیں۔ الہان عمر نے بھی فلسطینیوں کے حق میں زوردار تقریر کی اور اس دوران ایک موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

(جاری ہے)

رشیدہ طلیب نے بتایا کہ غزہ کی ایک ماں اپنی تحریر میں لکھتی ہیں کہ وہ بچوں کو بیڈروم میں اپنے ساتھ ہی سلاتی ہیں تاکہ مریں تو سب ساتھ مریں کیوں کہ میں نہیں چاہتی ہے کہ جو بچ جائے وہ ساری عمر دوسرے کی موت کا غم برداشت کرے۔

ایک اور رکن الہان عمر نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے، ہر موت ایک سانحہ ہے۔ مجھے ہر اس بچے کے لیے تڑپ جاتی ہوں جو ان راکٹس اور بم کے خوف سے بستر میں چھپ جاتا ہے۔ رشیدہ طلیب نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے لیے امداد کو عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کیا جائے۔ جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں تو غزہ کی اس ماں کی تحریر مجھے مزید توڑ کر رکھ دیتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں