چوری چھپانے اور مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا،شاہدخاقان عباسی

جووزیر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ بتائیں ان کا نیب سے کیا تعلق ہے، سابق وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 مئی 2021 22:06

چوری چھپانے اور مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا،شاہدخاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) مسلم لیگ نون کے رہنماو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوری چھپانے اور مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، چینی کی خرد برد میں 6 سو ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتہ چلا، ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں،جو وزیر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ بتائیں ان کا نیب سے کیا تعلق ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جاتے ہی یہ وزیر پہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے، یہ لوگ پیسے بنانے آئے ہیں، کوئی شخص ایسا نہیں جو پیسہ نہ بنا رہا ہو، نیب چیئرمین کو بھی جواب دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

رہنما نون لیگ نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹرکے مطابق شہبازشریف کیخلاف ناجائزپیسے سے جائیداد بنانے کا کیس نہیں،3 سال سے معلوم نہیں شہبازشریف کا جرم کیا ہے، وہ 15 مہینے جیل کاٹ چکے ہیں. شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چینی کی خرد برد میں 6 سو ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتہ چلا، ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں، اب رنگ روڈ میں کرپشن آگئی ہے، اب پھررپورٹ بنے گی، باتیں ہوں گی، اس حکومت کا کوئی آدمی آج تک گرفتار نہ ہوا. انہوں نے کہاکہ اسپیشل اسسٹنٹ نے استعفیٰ کیوں دیا، اس کا توحکومتی محکمے کیساتھ تعلق ہی نہیں ہوتا شاہد خاقان نے بتایا کہ احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں، کوئی کرپشن کا الزام نہیں، پھر بھی سب جیل کاٹ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں