اسد قیصر کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون ،اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق

عید الفطر اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں شہریوں پر جارحیت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،اسد قیصر تمام اسلامی ملکوں کو مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے راہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنی ہونگی، اسپیکر قومی اسمبلی کی گفتگو

منگل 18 مئی 2021 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کو ٹیلی فون کیا جس میں فلسطین کی موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لیے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی غزہ میں اسرائیلی حملوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

اسد قیصر نے کہاکہ عید الفطر اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں شہریوں پر جارحیت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اسرائیلی ظلم اور بربریت کے خلاف او آئی سی ممالک کو خطوط لکھے، پاکستان کی قومی اسمبلی نے 17 مئی کو اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملے انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ ایران کا مسلم ممالک میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اسد قیصر انے کہاکہ تمام اسلامی ملکوں کو مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے راہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنی ہونگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ہم منصب کو اقتصادی تعاون تنطیم کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ایرانی اسپیکر نے فلسطین کے معاملے پر مسلم ممالک میں اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی سپیکر نے کہاکہ ایران فلسطین سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں