شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے میں مزید متحرک، جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخوراست دائر

منگل 18 مئی 2021 22:45

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے میں مزید متحرک، جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخوراست دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) وفاقی حکومت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے میں کوششیں مزید تیز کر دی ہیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان میں شہباز شریف سے متعلق اپیل پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس سے درخواست گزار کے حقوق وابستہ ہیں، کس پر جلد سماعت نہ ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے 7 مئی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، اس فیصلے میں عدالت عالیہ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں