اب خوراک میں خود کفیل نہیں رہے، شوکت ترین

وزیر اعظم کی ہدایت پر زراعت پر حکومت مراعات دے رہی ہے اور مزید دینی پڑی تو دیں گے، وزیر خزانہ

ہفتہ 12 جون 2021 15:45

اب خوراک میں خود کفیل نہیں رہے، شوکت ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ اب خوراک میں خود کفیل نہیں رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکاہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر زراعت پر حکومت مراعات دے رہی ہے اور مزید دینی پڑی تو دیں گے، برآمدات اور سرمایہ کاری کو مراعات دی جارہی ہیں، اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے مواقع پیدا کررہے ہیں، مراعات کے ذریعے آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا، زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار انڈسٹری دیتی ہے، ہائوسنگ کے شعبے میں قرضوں پر مارک اپ ریٹس کو کم کیا گیا ہے، عمران خان نے چھوٹے گھر والوں کو چھوٹ دی ہے اور بڑے گھروں کیلئے 7 فیصد شرح سود ہے، ہائوسنگ کی وجہ سے 40 سے 42 صنعتوں میں کام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں