قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں،صدر عارف علوی

ہفتہ 12 جون 2021 15:45

قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں،صدر عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ایف سی اہلکار افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

ایف سی اہلکار 5 مئی کو منزکئی سیکٹر ،ژوب، بلوچستان میں پاک،افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔صدر مملکت نے حوالدار نور اور سپاہی محمد شکیل کے اہلِ خانہ سیفون پررابطہ کیا۔صدر عارف علوی نے سپاہی قربان علی، غفران علی اور احسان کے اہلِ خانہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔صدر عارف علوی نے شہدا کو قوم کیلئے بڑی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کو ان کی بہادری اور خدمات پر بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں