حکومت کا بجٹ میں نوجوانوں کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارفراہمی کاسلسلہ جاری، حکومتی تعاون کے نتیجے میں 11 ہزار نوجوانوں نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا، اب تک 11 ہزار نوجوان مرد اور خواتین میں 10 ارب روپےکی رقم تقسیم کئے گئ، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 12 جون 2021 23:19

حکومت کا بجٹ میں نوجوانوں کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2021ء ) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام سے ہزاروں نوجوان نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا، حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا- تفصیلات کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کو ان کا ذاتی روزگار مہیا کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بجٹ میں 100 ارب روپے مزید مختص کر دیے ہیں- کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارفراہمی کاسلسلہ جاری ہے ، وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کےحالات بدلنے لگا ، حکومتی تعاون کے نتیجے میں 11 ہزار نوجوانوں نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا ، اب تک 11 ہزار نوجوان مرد اور خواتین میں 10 ارب روپےکی رقم تقسیم کئے گئے۔

حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100 ارب روپے مختص کر دئیے ، کامیاب جوان پروگرام نےپشاورکےبےروزگارنوجوان نعیم خان کےحالات بدل دیے ، بے روزگاری سے تنگ نعیم خان بوڑھے باپ کا سہارا کیسے بنا؟ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارکی جانب سےایک اور ڈاکیومنٹری جاری کی گئی ، جس میں نعیم خان نے بتایا کہ ہاتھ میں ہنر تھا لیکن وسائل نہ ہونے کےباعث بےروزگار تھا، کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا تو 3 ماہ میں کاروبار کیلئے رقم مل گئی، اپنی ورکشاپ بنانے کا خواب پورا کر کے گھر والوں کیلئے سہارا بن گیا۔

(جاری ہے)

والدنعیم خان کا کہنا تھا کہ 50سال گزرگئےکسی حکومت نے حال تک نہ پوچھا، کامیاب جوان پروگرام شروع ہواتوبیٹےکوساڑھے 7 لاکھ روپے مل گئے، اب باعزت روزگار کے ذریعے گھر کا نظام بہترین چل رہاہے۔ نعیم خان نے مشکل وقت میں مدددینے پر وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے عمل میں خاطرخواہ تیزی آ چکی ہے، وزیراعظم نوجوانوان کو برسرروزگار دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایات پر 100 ارب روپے کی مزید رقم مختص کر دی گئی۔

حکومتی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 10 ارب کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ، بلا تفریق میرٹ پر 11 ہزار نوجوانوں کو اربوں روپے تقسیم کئے جاچکے، پروگرام کا بنیادی مقصد کمزور،پسے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں