"حب الوطنی مُلک لوٹ کر لندن میں چُھپنے کا نام ہے تو وہ آپ کے باوُجی کو مبارک ہو"

سیاست اگر خدمت اور حبُ الوطنی کا نام ہے تو اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ سب سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے، اووسیز پاکستانی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 13 جون 2021 20:27

"حب الوطنی مُلک لوٹ کر لندن میں چُھپنے کا نام ہے تو وہ آپ کے باوُجی کو مبارک ہو"
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ، اخبار تازہ ترین، 13جون2021) حب الوطنی مُلک لوٹ کر لندن میں چُھپنے کا نام ہے تو وہ آپ کے باوُجی کو مبارک ہو، ہمیں مُلکی حالات کا سب پتہ ہے تبھی تو خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سینئر لیگی رہنما احسان اقبال کی جانب سے اوورسیز پاکستان کو سیاست سے نابلد قرار دینے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لیے جا رہا ہے۔

ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکا میں مقیم پاکستانی شہری نے لکھا سیاست اگر خدمت اور حبُ الوطنی کا نام ہے تو اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ سب سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے۰اور اگر جھوٹ،مکروفریبی اور مُلک لوٹ کر لندن اور جدہ میں چُھپنے کا نام ہے تو وہ آپکے باوُجی کو ہی مبارک ہو۰ ہمیں مُلکی حالات کا سب پتہ ہے تبھی تو خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے ہی ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’احسن اقبال صاحب کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پاکستانی شہری ہی ہیں، اُنہیں اُن کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاتھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی سیاست کا کچھ پتا نہیں، اس سے بیرونی مداخلت کے دروازے کھل جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری وکیل ہیں، ہمیں ٹیکنالوجی نہ پڑھائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ سے ایک روز پہلے قومی اسمبلی میں 2 قوانین منظور کرائے گئے، حکومت نے بلڈوز کر کے انتخابی قوانین منظور کرائے اور حکومت اگلا الیکشن چرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ بندی آبادی کے بجائے ووٹر لسٹوں سے مشروط کر دی گئی، ووٹر لسٹوں کو الیکشن کمیشن کے بجائے نادرا کے حوالے کر دیا گیا، اس طرح حکومت جسے چاہے ووٹر لسٹوں میں شامل کرے گی جسے چاہے گی نکال دے گی۔ان کا کہنا تھاکہ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی پراپرٹی ہے، وہ اس سے نہیں لی جاسکتی یہ آزاد اور منصفانہ الیکشن کے اوپر بہت بڑا حملہ ہے جو اس حکومت نے کیا ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے سیکریسی نہیں رہتی۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وورسیزپاکستانیوں کیلئے الگ نشستیں رکھی جا سکتی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی سیاست کا کچھ پتا نہیں، اس سے بیرونی مداخلت کے دروازے کھل جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں