کنٹینر سے حکومت چلانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو قوم کے سامنے ملک کے معاشی حقائق بتانے کی اجازت نہیں دی گئی ، بلاول بھٹو

پیر 14 جون 2021 22:35

کنٹینر سے حکومت چلانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو قوم کے سامنے ملک کے معاشی حقائق بتانے کی اجازت نہیں دی گئی ، بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کنٹینر سے حکومت چلانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو قوم کے سامنے ملک کے معاشی حقائق بتانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائو س اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے لیکن پاکستان کا ہر شہری عمران خان کی حکومت کی وجہ سے مہنگائی کی سونامی میں ڈوب چکا ہے اور جانتا ہے کہ حکومت معاشی طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

یہ ہے عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ۔ حکومت اپنے شور شرابے اور بچگانہ حرکات سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اپنا غیرجانبدارانہ کردار نہیں نبھا رہے اور اگر ان کے خلاف حزب اختلاف کوئی عدم اعتماد لاتی ہے تو پیپلزپارٹی کے سارے اراکین اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں