صدر مملکت اور بیگم ثمینہ علوی کینیڈا میں شہید ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے گھر گئے

منگل 15 جون 2021 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی کینیڈا میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے خاندان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور خاتونِ اول نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں