حکمران سپیکر کی کرسی ، پارلیمنٹ اور نظام پر حملہ کر نا چاہتے ہیں ، مریم اور نگزیب

بدھ 16 جون 2021 22:35

حکمران سپیکر کی کرسی ، پارلیمنٹ اور نظام پر حملہ کر نا چاہتے ہیں ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکمران سپیکر کی کرسی ، پارلیمنٹ اور نظام پر حملہ کر نا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ اسپیکر خود قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چلانا چاہتے ،پہلے اجلاس بلایا گیا اور پھر ملتوی کردیا گیا ، پھر حکومتی ارکان نے گالیاں دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنا چاہتے ہین، یہ سپیکر کی کرسی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں یہ نظام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ،یہ اس نیت سے آتے ہیں گالیاں دیں گے ،یہ اس نیت سے آتے ہیں کہ اجلاس نہیں چلے گا ،یہ اس نیت سے آتے ہیں کہ حملہ کریں گے ،یہ اس نیت سے آتے ہیں پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں