امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا

ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلے میں 69 ووٹوں سے کی گئی جس کے بعد لینا خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، امریکی میڈیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 16 جون 2021 23:56

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2021ء) پاکستانی نژاد لینا خان نے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا،امریکی صدر جوبائیڈن نے لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا- تفصیلات کے مطابق )امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژادامریکی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا اورامریکی سینٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلے میں 69 ووٹوں سے کی گئی جس کے بعد لینا خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق لینا خان لندن میں ایک پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں۔

لینا خان نے2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف لا میں ایک پروفیسر ہیں اور ییل لا اسکول کی طالبہ کی حیثیت سے انہوں نے 'ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس ' کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ لکھا تھا جسے بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔ دوسری جانب آج ہی کے روز پاکستانی نژاد ڈاکٹرعبدالحفیظ نے ممبرآف دی برٹش ایمپائر کا اعزازحاصل کرلیا ، ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز کےبانی اورسی ای او ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ کو میڈیکل کے شعبے میں غیر معمولی خدمات پر ملکہ برطانیہ نے ممبر آف دی برٹش ایمپائر اعزاز سے نواز دیا ، جنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالحفیظ کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ڈاکٹرحفیظ ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزاینڈسرجنز کےبانی اورسی ای او ہیں اور 10سال سے نارتھ ویسٹ میں بطور جنرل فزیشن خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے میڈیکل سکول میں کلینیکل ٹیوٹربھی رہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے بطور پاکستانی ڈاکٹر اس اعزاز کا ملنا باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں