سینیٹ ، اسلام آباد دارالحکومت بزرگ شہری بل 2021سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کاجائزہ لینے کی اجازت دیدی گئی

جمعہ جون 14:04

سینیٹ ، اسلام آباد دارالحکومت بزرگ شہری بل 2021سے متعلق قائمہ کمیٹی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سینیٹ میں اسلام آباد دارالحکومت بزرگ شہری بل 2021سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کی اجازت دیدی گئی ۔جمعہ کو کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اپوزیشن رکن شیری رحمن نے کہا کہ ہمیں اس بل کا مطالعہ کرنے کا موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور دیگراپوزیشن ارکان نے بھی ان کی تائید کی۔ قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزادوسیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بل جلد سے جلد منظور ہو، پہلے ہی قائمہ کمیٹی میں اس پر تفصیلی غور ہو چکا ہے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد ایوان میں لایا گیا ہے، اب مزید تاخیر کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے بھی بل جلد منظور کرنے اور مزید تاخیر نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جس کے بعد چیئرمین نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنیکی اجازت دیدی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments