گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ، چیئر مین سینٹ

جمعہ 18 جون 2021 14:04

گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ، چیئر مین سینٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ۔جمعہ کو اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ گھریلو تشدد کا شیری رحمان کا نجی بل بھی ایوان میں آیا تھا ، رانا مقبول کا نجی بزرگ شہریوں کے تحفظ کا بل بھی پیش کیا گیا تھا،ہمیں ایک دن تو دے دیں کہ ہم بلز کو پڑھ تو لیں ، بل پیر کو منظور ہو جائے گا،شیری رحمان کے گھریلو تشدد کے نجی بل کو میں نے کمیٹی میں شیری رحمان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا تھا ،گھریلو تشدد کا حکومتی بل ڈیڑھ سال قبل آیا ،قائمہ کمیٹی سے آئے بل تو قومی اسمبلی میں فوری منظوری کے لیے پیش کر دیے جاتے ہیں ۔

شیری رحمان نے کہاکہ ممبر پانچ پانچ سال کام کرکے نجی بلز لیکر آتے ہیں لیکن نجی بلز غائب ہو جاتے ہیں ، میرا گھریلو تشدد کی ممانعت کا بل غایب ہو گیا اور حکومتی بلز بن کر آ گیا نجی بلز سینیٹ میں آتے ہیں اور غایب ہو جاتے ہیں ،میرے انسانی حقوق سے متعلق دو بلز غائب ہیں ،بچوں کی شادی ممانعت کا بل سینیٹ سے پاس ہوا گیا لیکن قومی اسمبلی میں سامنے نہیں آ رہا ،بعد میں وہ حکومتی بلز بن کر آ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ جس دن بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں آیا تو میں اس کی خود حمایت کروں گی ، بلکہ پیش بھی کر دوں گی ،شیری رحمان کا گھریلو تشدد کا بل ، بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل میں قومی اسمبلی میں چیک کرتی ہوں گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ، گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر تک موخر کردی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں