عمران خان الیکشن کا نہیں ،آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، شہباز گِل

داسو ڈیم فیز ون سے نیشنل گرڈ کو 2160 میگا واٹ بجلی دی جائے گی جبکہ ڈیم کا فیزٹو مکمل ہونے کے بعد اس کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی، معاون خصوصی

جمعہ جون 14:37

عمران خان الیکشن کا نہیں ،آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ داسو ڈیم فیز ون 2025 ء اور فیز ٹو 2029 ء میں مکمل ہوگا، داسو ڈیم فیز ون سے نیشنل گرڈ کو 2160 میگا واٹ بجلی دی جائے گی جبکہ ڈیم کا فیزٹو مکمل ہونے کے بعد اس کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ 10 بلین ٹری کے تحت جولائی20 سے مارچ21 کے دوران وفاقی حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، جس منصوبے پر مخالفین تنقید کرتے ہوئے گھٹیا سیاست چمکاتے رہے آج وہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو عالمی دنیا نے سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں ٹمبرمافیا نے جنگل کاٹ کر نہ صرف ملکی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار بھی یہی لوگ تھے، اٴْس وقت کے حکمرانوں نے مافیا کو بھی چند ٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دے کر آنکھیں بند کیں کیونکہ انکے نزدیک ملک کا مستقبل نہیں انکی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔شہباز گِل نے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف جٴْملہ نہیں انکا ایمان تھا اسی مقصد کیلئے انہوں نے نہ صرف معاشی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر مشکل ترین جنگ لڑی بلکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے رہنے کیلئے بہترین بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ بھی شروع کیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments