الیکٹرانک ووٹنگ پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے، فیصل جاوید

عمران خان کی اسمبلی میں پہلی تقریر پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، انٹرویو

جمعہ 18 جون 2021 14:37

الیکٹرانک ووٹنگ پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے، فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ پر اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی اسمبلی میں پہلی تقریر پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جب پاناما پر جھوٹی تقریر کررہے تھے ہم نے خاموشی سے سنا تھا۔انہوںنے کہاکہ جو بزنس ایڈوائزری میں طے ہو وہی اسمبلی میں ہونا چاہیے، مگر اپوزیشن بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کہتی کچھ اوراسمبلی میں کرتی کچھ اور ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں