حکومت نے متنازعہ الیکشن ترامیم متعارف کرا کے دراصل اگلے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے،سراج الحق
شفاف الیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت میں لے کر قوانین متعارف کروائے جائیں، ،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 18 جون 2021 22:12
(جاری ہے)
مدینہ کی ریاست میں سود ختم کیا گیا تھا، مگر ہمارے حکمران اس ریاست کا نام لے کرسود کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ابھی تک قوم سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا گیا، مگر ڈھائی کروڑ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔ کشمیریوں کے سفیر ہونے کا اعلان کیا، مگر مسئلہ مکمل طور پر سرد خانہ میں ڈال دیا۔ تینوں بڑی پارٹیاں آئی ایم ایف کی ایجنٹ ہیں۔ ہر کسی نے اپنے دور میں عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیا اور عوام کو تکلیفیں دیں۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کرپشن فری پاکستان کے لیے اور اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی مرکزی اور صوبائی قائدین کے ہمراہ فیصل آباد کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ پریس کانفرنس سے قبل انھوں نے نورانی مسجد ڈی گرانڈ میں خطبہ جمعہ دیا اور بعدازاں الخدمت کرونا ٹیسٹ لیب کا افتتاح کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی فیصل آباد محبوب الزماں بٹ، الخدمت پاکستان کے صدر عبدالشکور اور سابق امیر فیصل آباد انجینئر عظیم رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امیرجماعت اور دیگر قائدین اپنے دورہ کے دوران فیصل آباد کے تاجروں، وکیلوں، طالب علموں، علما کرام اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے اور شہر کے مسائل سے متعلق بریفنگ لیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے اس عہدکا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ماضی کی طرح عوامی مسائل کے حل کے لیے چوکوں، چوراہوں اور ایوانوں میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاد میں ہے جس کے لیے جماعت اسلامی کو پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد درکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لدا ہوا ہے۔ عام آدمی کے مسائل جب کہ بنی گالہ میں بیٹھے لوگوں کے وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین برسوں میں ملک میں غربت بڑھی اور مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستان گندم، گنا، دودھ اور لائیوسٹاک کا مرکز ہے، مگر ملک کا کسان بدحال ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کے پرابلمز کا ذمہ دار وہ طبقہ ہے جو حکمرانوں کی شکل میں ملک پر قابض ہے۔ کشمیر کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا یا۔ بھارت مقبوضہ علاقے میں ہندوں کی آبادکاری کررہا ہے جو اسی رفتار میں جاری رہی تو اگلے دس سال میں کشمیر میں مسلم اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی۔ ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہا کہ حکومتیں بنانے اور گرانے کا کام عوام کا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو ملک کی سیکیورٹی پر توجہ دینی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کرانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے سے گریز کرنا چاہیے۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کام کریں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری