ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' تنقید کی زد میں، پابندی کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
واٹ لگا دی پاکستانیوں کی، ’گیدڑ کی بیٹٰی کو کیا خوب جواب دیا، سوشل میڈیا پر صارفین کی بعض ڈائیلاگز اور کہانی پر تنقید،کچھ صارفین نے سیریز کو دو قومی نظریے کی خلاف ورزی قرار دیا
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 جون 2021 13:33
(جاری ہے)
تاہم 'دھوپ کی دیوار' کا ٹیزر اور بعدازاں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے اس کی کہانی تحریر کرنے والی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جنگ، دکھ اور ایک دوسرے کے دکھ سے واقفیت کی اس کہانی پر مبنی ٹریلر نے جہاں مداحوں کومتاثر کیا وہیں سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے ڈرامے پر تنقید کی جا رہی ہے اور اسے بین کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یہاں کئی صارفین نے ڈرامے کو بین کرنے کا مطالبہ کیا وہیں کچھ اس کی حمایت کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور کہا کہ امن سے ہی جنگ اور نفرتوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔تاہم اکثریت سیریز پر تنقید کرتے نظر آئے۔ بعض صارفین کی جانب سے اسے دو قومی نظریے کی بھی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دو قومی نظریہ کے نظریہ پر معرض وجود میں آئے۔ ہندو اور مسلمان ایک ہی جگہ پر تنازعات کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ہمیں اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اس سیریل کی مذمت کرنی چاہئے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے بھارت کی نمائندگی کرنے والا اداکار کہتا ہے کہ ’گیدڑ کی بیٹی کو خوب جواب دیا ہے’ یہ جملہ پاکستانیوں کو خاصا ناگوار گزرا ہے کیونکہ سیریز میں اداکارہ کو شہید کی بیٹی دکھایا گیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ کسی کو بھی ہزاروں شہدا اور لاکھوں کشمیریوں کی جانوں کا خون بیچنے کا حق نہیں ہے۔اس دنیا میں ہر انسان کو آزادی ، زندگی اور رائے شماری کا حق ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کشمیر میں گذشتہ دو سالوں سے کرفیو لگا ہوا ہے،ایسے وقت میں ہم اس طرح کے غیر سنجیدہ سیریل کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ ، اسٹوری رائٹر ، پروڈیوسر اور سہولت کار سے پوچھا جائے کہ انہیں ہزاروں پاکستانی اور کشمری شہیدوں کو بدنام کرنے کا حق کس نے دیا؟۔جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید اور کچھ اعتراضات کے بعد ’’دھوپ کی دیوار‘‘ کی لکھاری عمیرہ احمد نے ایک طویل وضاحتی بیان میں تمام اعتراضات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔عمیرہ احمد نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویب سیریز ’’دھوپ کی دیوار‘‘ سے متعلق بیان جاری کیا اور اپنی پوسٹس کے کیپشن میں لکھا کہ ٹریلر ریلیز کیے جانے کے بعد سے 'دھوپ کی دیوار' کے بارے میں عام طور پر اور بالخصوص عمیرہ احمد کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ عمیرہ احمد نے اس حوالے سے اٹھائے گئے تمام اعتراضات کا جواب دے دیا ہے، اٴْمید ہے کہ اس سے بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ ۔عمیرہ احمد کے مطابق انہوں نے ساری کہانی آئی ایس پی آر کو بھیجی تھی کہ اگر کوئی قابل اعتراض موا د ہو تو اسے ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ یہ فلم بھارتی ویب چینل زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔ 'دھوپ کی دیوار ' کو 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
ایوان بالا کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی
جس وزارت سے متعلق بزنس ایوان میں چل رہا ہو اس کے سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی آفیسر کی موجودگی ..
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر مس زو ویئر کی ملاقات ..
سیاستدان دشمنی کی آگ نہیں بڑھاتے گفت و شنید فروغ کے اسباب پیدا کرتے ہیں مظبوط ریاست اور مستحکم معیشت ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
وزیریہاں نہیں آ سکتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں، حکومتی بینچ خالی ہیں، بیوروکریٹس کی نمائندگی ..
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی برطانوی حکومت کے بین الاقوامی ..
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس ..
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزہ کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ..
پشاور اے پی ایس حملے کے بعد سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر کام شروع کیا،2018 میں آنے والی حکومت نے نیشنل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی