شہبازشریف کاانتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ،مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے حمایت کردی

سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے،قائد حزب اختلاف اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے،چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 19 جون 2021 22:19

شہبازشریف کاانتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ،مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے حمایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کر دی ۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر مشاورت کی ۔شہباز شریف نے کہاکہ متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا ،انتخابات کی نگرانی اور اس عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم موقع بن سکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سنجیدہ اور عوام کی منتخب جمہوری جماعتوں کی انتخابی اصلاحات پر مشاورت اور قومی حکومت عملی ناگزیر ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ کی تجویز بروقت اور مناسب ہے، ہم تائید کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں