اپوزیشن قومی معاملات پر ضد اوراناء کوچھوڑ کر غیرمشرو ط طو رپر حکومت کیساتھ بیٹھے‘ ہمایوں اختر خان

وفاق اور پنجاب میں بجٹ کی منظوری کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ‘ سینئر مرکزی رہنما

اتوار 20 جون 2021 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ شہباز شریف قومی معاملات پر اے پی سی بلانے کی بجائے بطور قائد حزب اختلاف مثبت کردار ادا کریں اور اپوزیشن جماعتوںکو لے کر غیر مشروط طو رپر حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں،وفاق اور پنجاب میں بجٹ کی منظوری کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور اس کے بعد عملدرآمد کا آغازکیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے آپس میں اٹھک بیٹھک کے کوئی نتائج نہیںنکلیں گے اس لئے انہیں میں نہ مانوں کی رٹ چھو ڑ کرانتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ اس کے مثبت نتائج نکل سکیں ،اپوزیشن سے اپیل ہے کہ قومی معاملات میں ضد اوراناء کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ قومی معاملات پر قانون سازی اتفاق رائے سے ہو جس کے لئے اپوزیشن کو بھی مثبت رویے کا اظہار کرنا چاہیے اس لئے اے پی سی کے نام پر وقت ضائع نہ کیا جائے۔

ہمایوںاختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو بجٹ منظور کرانے کے لئے کسی طرح کی مشکل درپیش نہیں اورانشااللہ بجٹ کی منظوری کے بعد ترقی کے ٹول پر عملدرآمدکاباضابطہ آغازہوگا۔ بجٹ میں اگر کہیںکوئی خامی ہے توحکومت اسے دور کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں اور مختلف شعبوں کے تحفظات سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں