دنیا کو پاکستان کے خوبصورت مقامات سے روشناس کرانے کیلئے ڈاکو منٹریز بنا ئی جائیں‘ سعد نذیر

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے ،سیاحت کی ترقی سے دستکاری، ٹرانسپورٹیشن اور ہوٹلنگ انڈسٹری کو بھی عروج ملے گا

اتوار 20 جون 2021 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) حکومت پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے،پاکستان کی مجموعی آمدن میںاضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ سیاحت سمیت دیگرنئے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،اسلام آباد میں واٹرتھیم پارک کامنصوبہ سیاحت کے فروغ کی کوشش ہے ۔ ان خیالات کا اظہارسیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے سعد نذیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی خوبصورتی سے مزین ایسے مقامات ہیں جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں،حکومت ایسے مقامات کی ڈاکومینٹریزبنا کر انہیں بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوںکو بھجوائے جو ان کے ذریعے مقامی لوگوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسا شعبہ ہے جسے ترقی دینے کے لئے حکومت کو بڑی رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں،حکومت پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت کے فروغ کے منصوبے بنائے اس سے مقامی دستکاری ، ٹرانسپورٹیشن اورہوٹلنگ انڈسٹری کو بھی عروج ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں