ْچین سے کین سائنو ویکسین کی 15لاکھ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل خصوصی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اگلے ہفتے تک بیس سے تیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل چینی ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی

اتوار 20 جون 2021 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) چین سے کین سائنو ویکسین کی 15لاکھ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل خصوصی کھیپ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق یہ چین سے طے شدہ معاہدے کے تحت خریدی گئی ہے، اگلے ہفتے تک بیس سے تیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل چینی ویکسین کی دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق وفاق کی تمام اکائیوں تک ان کی ضرورت کے مطابق ویکسین کی ترسیل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں