وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے اپنے آپ کو غلامی کیلئے پیش کیا، فرخ حبیب

فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کیخلاف کبھی بات نہیں کی،فضل الرحمان کا دبا ئوصرف پی ڈی ایم پر ہوتا ہے وہ بھی ایزی لوڈحاصل کرنے کیلئے،ٹویٹ

اتوار 20 جون 2021 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے اپنے آپ کو غلامی کیلئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے بیان میں میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سابقہ سفیر این پیٹیرسن کو امریکہ کی آشیرباد حاصل کرنے کے لیے فضل الرحمن نے اپنے آپکو غلامی کے لئے پیش کیا تھا۔ فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کیخلاف کبھی بات نہیں کی،فضل الرحمان کا دبا ئوصرف پی ڈی ایم پر ہوتا ہے وہ بھی ایزی لوڈحاصل کرنے کے لئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں