برطانوی وزیرمملکت کی پاکستان آمد، وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے

منگل 22 جون 2021 22:30

برطانوی وزیرمملکت کی پاکستان آمد، وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پنجاب کے گورنر و وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور کامن ویلتھ اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے برطانوی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی لارڈ طارق احمد ا?ف ومبلڈن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔

اپنے دورے میں وہ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں لارڈ احمد کلائمٹ چینج سمیت عالمی طور پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برطانیہ و پاکستان کی دو طرفہ شراکت داری کے مزید استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملاقاتوں میں پاکستان کی کووڈ سے متعلق حکمت عملی اور برطانیہ و پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں ممکنہ اضافے جیسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔لارڈ احمد کا یہ دورہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اسلام ا?باد میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیے جانے والے حالیہ ویڈیو خطاب کے فوراً بعد کیا جارہا ہے۔ اس خطاب کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ احمد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔ لیکن یہ وبا ہمیں قریب بھی لائی ہے۔ دنیا کو اس وقت کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں