ملائیشیا کی طرف سے گوشت کی برآمد کی منظوری ، مشیر تجارت کی فوجی میٹ پلانٹ کو مبارکباد

بدھ 23 جون 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داد نے پاکستان کے معروف فوجی میٹ پلانٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا کی طرف سے گوشت کی برآمد کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی طرف سے گوشت کی برآمد کی اجازت سے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان سے گوشت کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے وزارت تجارت ملائیشیا میں پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لئے برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں