سینٹ میں لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا

طالبان نے افغانستان بارڈر سے منسلک علاقوں میں کامیابیا حاصل کرنا شروع کردی ہے،یوسف رضا گیلانی سابق فاٹا کے پولیس اہلکار پشاور داخل ہوتے ہیں تو ان کے وردی اتروائے جاتے ہیں، ہدایت اللہ ، چیئر مین معاملہ کمیٹی کو بھجوادیا

بدھ 23 جون 2021 23:33

سینٹ میں لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سینٹ میں لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی گئی ۔ بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے دعا کرائی۔ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ لاہور کا واقعہ دہشتگردی کی نئی لہر کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طالبان نے افغانستان بارڈر سے منسلک علاقوں میں کامیابیا حاصل کرنا شروع کردی ہے،72ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں ہیں،ان قربانیوں کو ضائع جانے نہ دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے،اس حوالے سے سینیٹ کا ان کیمرا اجلاس بلایا جائے۔سینیٹر ہدایت اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ سابق فاٹا کے پولیس اہلکار پشاور داخل ہوتے ہیں تو ان کے وردی اتروائے جاتے ہیں،انضمام کے وقت فاٹا کو این ایف سی میں تین فیصد حصے کا وعدہ کیا گیا تھا،چیئرمین سینیٹ نے معاملے کو سیفران کمیٹی کو بھجوادیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں