وزیراعظم کا دورہ برطانیہ ملتوی، نوازشریف کو خوشخبریاں سنادی گئیں

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ میں جس دن بھی برطانیہ اتروں گا ، نوازشریف کا وہاں سے بوریا بستر گول کرکے پاکستان لے کرآؤں گا لیکن برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی اس خواہش کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ تجزیہ کار ڈاکتر دانش کا دعویٰ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 24 جون 2021 11:37

وزیراعظم کا دورہ برطانیہ ملتوی، نوازشریف کو خوشخبریاں سنادی گئیں
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون 2021ء ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ ملتوی ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو خوشخبریاں سنادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں جس دن بھی برطانیہ اتروں گا ، نوازشریف کا وہاں سے بوریا بستر گول کرکے پاکستان لے کرآؤں گا لیکن برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی اس خواہش کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

تجزیہ کار کے مطابق نوازشریف کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ ملتوی ہوگیا ، جس میں عمران خان نے نوازشریف کو برطانیہ سے بے دخل کروانا تھا ، جس کے لیے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میں جس دن بھی برطانیہ اتروں گا ، نوازشریف کا وہاں سے بوریا بستر گول کرکے پاکستان لے کرآؤں گا ، لیکن برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی اس خواہش کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی ہو گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی داخلی ، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر از خود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان ے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تکمیل کو مانیٹر کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا رواں سال کے آخر میں دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی ، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ ہونے والی پاک برطانیہ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا ، جس کے لیے برطانیہ کے وزیراعطم بورس جانسن کی جانب سے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی گئی تھی ، بورس جانسن نے عمران خان کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے انٹریشنل کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں