اسد قیصر سے شوکت ترین کی ملاقات، حالیہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو

مالی سال 22-2021 کے بجٹ سے زراعت،صنعت اور دیگر اقتصادی شعبوں کو فروغ حاصل ہو گا، پسماندہ اور پسے طبقات کو ریلیف حاصل ہو گا، اسد قیصر حالیہ بجٹ ایک ترقی پسند اور عوام ترقہ پر مبنی بجٹ ہے اس میں پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے اہداف کو حاصل کیا جائے گا، وزیر خزانہ

جمعہ 25 جون 2021 18:11

اسد قیصر سے شوکت ترین کی ملاقات، حالیہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیز خزانہ شوکت ترین نے جمعہ کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں حالیہ بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر اسد قیصر نے وزیر خزانہ کو ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ سے زراعت،صنعت اور دیگر اقتصادی شعبوں کو فروغ حاصل ہو گا اور معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً پسماندہ اور پسے طبقات کو ریلیف حاصل ہو گا۔

انہوں نے وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کام کرنے والی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے لئے مختص شدہ 40 گھنٹوں کے بجائے 68 گھنٹے بجٹ پر بحث کی گئی جو کہ اراکین اسمبلی کی بجٹ بحث میں بھرپور دلچسپی کی غمازی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بحٹ اجلاس کو خوش اسلوبی سے چلانے اور ایوان کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی کاوشوں کو سراہا۔

بجٹ 22-2021 کے اہم نکات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ ایک ترقی پسند اور عوام ترقہ پر مبنی بجٹ ہے اس میں پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ 9 سو ارب مختص کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے بجٹ سے 38 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام شعبوں کی ترقی کو مدنظر رکھا گیا ہے اور عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور ان کے رہائشی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں