سینیٹر شیری رحمان کی سبی میں ایف سی پر حملے کی مذمت

وفاقی حکومت بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کو ابھی تک نظرانداز کر رہی ہے، بیان

جمعہ 25 جون 2021 18:22

سینیٹر شیری رحمان کی سبی میں ایف سی پر حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سبی میں ایف سی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کو ابھی تک نظرانداز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی حکومت بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کو ابھی تک نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ان واقعات کے خلاف سنجیدگی سے حکمت عملی بنائے، خطے کے حالات اور ملکی اندورنی سکیورٹی پر ہمیں خدشات ہیں، ہم ابھی تک حکومت کی حکمت عملی اور پالیسی کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں