تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال کی ویڈیو سینیٹر فیصل جاوید جاری کر دی

نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر میں اپنے اپنے ادوار میں لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا ،پی ٹی آئی میں کشمیر حقیقی تبدیلی لائے گی، سینیٹر فیصل جاوید

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال کی ویڈیو سینیٹر فیصل جاوید جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال کی ویڈیو سینیٹر فیصل جاوید جاری کر دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سڑکوں پر کئی میل پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب تھے - انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہاتھ ہلا کر باضمیر کشمیریوں کاشکریہ ادا کیا-انہوںنے کہاکہ اتوار کو انتخابات میں انشاء اللہ کامیابی انصاف کی ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا،عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا مقدر بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر میں اپنے اپنے ادوار میں لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا ،پی ٹی آئی میں کشمیر حقیقی تبدیلی لائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں