کرونا وائرس ، مزید 32افراد چل بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 54 ہزار 122 مریض زیرِ علاج ہیں ،این سی اوسی

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

کرونا وائرس ، مزید 32افراد چل بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 971 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 54 ہزار 122 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کٴْل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 63 ہزار 101 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 5 ہزار 793 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 153 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 924 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 495 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 351 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 790 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 451 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 322 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 685 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 609 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں