کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.8بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شیری رحمن

حکومت سارا سال کرنٹ اکاونٹ اور ایف ڈی آئی میں بہتری کیوں بتاتی رہی نائب صدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.8بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں 1.8بلین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حکومت سارا سال کرنٹ اکاونٹ اور ایف ڈی آئی میں بہتری کیوں بتاتی رہی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، حکومت سارا سال کرنٹ اکاونٹ اور ایف ڈی آئی میں بہتری کیوں بتاتی رہی ۔ انہوںنے کہاکہ تیل کی کم قیمت اور کم درآمد کی وجہ سے کرنٹ اکائنوٹ میں بہتری آئی، فی ڈی آئی میں چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں