بھارتی سازش کا منہ توڑ جواب، داسو واقعے کے بعد چین کا پاکستان سے متعلق اہم اعلان
چین نے داسو واقعے پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کر دیا، سی پیک پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق، ذرائع
دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 20:11
(جاری ہے)
وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اقتصادی،دفاعی وسلامتی کے امور ، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سی پیک پراجیکٹس پرکام کومعینہ مدت میں تکمیل تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کاخنان میں ہونے والی بارشوں،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نےپاکستان کی جانب سےچینی ہم منصب سے داسو واقعہ پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔ فریقین نے داسو واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصرکو بےنقاب کرنے، کیفر کردار تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پرجاری کام کی نوعیت کاجائزہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کیمونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر چین کے عوام کو مبارک باد بھی دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘جیسے امور پر حمایت جاری رکھنےکیلئے پُرعزم ہے‘۔ وفاقی وزیر خارجہ نے کروناویکسین تیاری میں چینی معاونت پرچینی ہم منصب کا شکریہ بھی اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان کے امن کو اہم سمجھتا ہے، ہمیشہ مصالحانہ کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی کریں گے‘۔ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ داسو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ ’چینی کمپنی نےداسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا‘۔ گزشتہ روز سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو چین نے منہ توڑ دجواب دیا تھا۔ دہشت گرد حملے کے باوجود چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد اہم اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ داسو ڈیم کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منصوبے پر کام جاری رہے گا، چینی انجینئرز منصوبے پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پرتنقید کی سزا ملی
شمالی کوریا کا وفدغیر معمولی دورے پرایران پہنچ گیا
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ایران صدر تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے، ترجمان دفترخارجہ
شاہ محمود قریشی کے بھانجا پیرظہور حسین قریشی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے انکار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقات
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رضوان سعید شیخ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوںکا نوٹس لے لیا
سویلین ٹرائل کیخلاف سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا
ڈی آئی جی آپریشنز بھارہ کہو پہنچ گئے،شہریوں سے مسائل پوچھے
گندم کی فوری خریداری شروع کرنے اورخریداری کے اہداف میں اضافہ کیلئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کوخطوط ارسال ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے