وزیراعظم عمران خان کشمیر میں مقبول ترین لیڈر اور تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے،اسد عمر

جس محنت اور جس دلیری سے علی امین گنڈاپور نے الیکشن مہم کو چلایا ہے، انشااللہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ، وفاقی وزیر یہ محب وہی شخص ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کو ہیرا منڈی سے تشبیہ دی تھی لگتا ہے میاں صاحب کے سینے میں اپنے ہی ملک سے انتقام لینے کی آگ بھڑک رہی ہے، بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:53

وزیراعظم عمران خان کشمیر میں مقبول ترین لیڈر اور تحریک انصاف مقبول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر میں مقبول ترین لیڈر ہیں اور تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ کہا کہ جس محنت اور جس دلیری سے علی امین گنڈاپور نے الیکشن مہم کو چلایا ہے، انشااللہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ۔

ایک اور ٹوئٹ میں اسدعمر نے کہا کہ نواز شریف نے حمداللہ محب سے ملاقات کی اور باہمی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، یہ محب وہی شخص ہے جس نے حال ہی میں پاکستان کو ہیرا منڈی سے تشبیہ دی تھی لگتا ہے میاں صاحب کے سینے میں اپنے ہی ملک سے انتقام لینے کی آگ بھڑک رہی ہے،اللہ پاکستان کو شر سے محفوظ رکھے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments