وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

ہفتہ 24 جولائی 2021 22:53

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے
اسلام آباد/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے۔چینگڈو ہوائی اڈے پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور وزارتِ خارجہ چین کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین ،پاکستان چین لازوال دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں