پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان مشیر سے نوازشریف کی ملاقت پر ن لیگ کی وضاحت

نواز شریف کی مشیر افغان سلامتی امور حمد اللہ محب سے ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔ ن لگی قائد کے ترجمان محمد زبیر کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 جولائی 2021 13:35

پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان مشیر سے نوازشریف کی ملاقت پر ن لیگ کی وضاحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان مشیر سے نوازشریف کی ملاقت پر ن لیگ کی وضاحت آگئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے ، پارٹی قائد نواز شریف کی مشیر افغان سلامتی امور حمد اللہ محب سے ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ریاست کی پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب سے ملاقات کی ، جب ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو نواز شریف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ حمد اللہ محب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ، پاکستان نے اس صورتحال کے بعد حمداللہ سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی حمد اللہ محب سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنےمیں آیا ، وفاقی وزرا کی جانب سے بھی نواز شریف پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس موقعے پر افغان سفیر سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے افغان سفیر حمد اللہ محب سے ملاقات کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں