ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا. عمران خان

آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو دنیا نے سراہا ہے .وزیر اعظم کا موسم برسات کی شجرکاری مہم کے موقع پر خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 جولائی 2021 12:35

ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا. عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 جولائی ۔2021 ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا وزیر اعظم عمران خان نے 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں اور اگر ایک ایک پاکستانی بھی ایک درخت لگا دے تو بہت بڑا انقلاب آ جائے گا.

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو دنیا نے سراہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے شہروں میں کوئی جگہ خالی نہ ہو ہر خالی جگہ پودے لگا دیے جائیں انگریزوں نے بھی یہاں جنگل بنائے تھے حالانکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ برسات کی پلانٹیشن مہم لانچ کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی طرح اب پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے.

عمران خان نے کہا کہ شہروں میں کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی شہر میں خالی جگہ نہیں دیکھنا چاہتا، ہر خالی جگہ پر درخت لگائے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ آنے والی نسل کے لیے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں انگریزوں نے جتنے جنگل لگائے تھے ہم نے آزادی کے بعد اس پر مزید کام کرنے کے بجائے ان کے لگائے ہوئے جنگلوں کو ختم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ دس ارب درختوں کے ہمارے منصوبے کی دنیا معترف ہے دنیا پاکستان کی ماحولیاتی مہم کی قیادت کرنے والا سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کاربن کے اخراج کو ریورس کررہے ہیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں