مزید 32افراد چل بسے ،تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ،کورونا مثبت کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکر گئی

پیر 26 جولائی 2021 16:14

مزید 32افراد چل بسے ،تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ،کورونا مثبت کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکر گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل بسے ،تین ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3ہزار 752 کیسز سامنے آے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد23 ہزار48 تک جا پہنچی ، گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کی49 ہزار947 ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسزکی شرح 7 اعشاریہ 51 فیصد رہی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 799مریض زیرِ علاج ہیں، 9 لاکھ 27 ہزار 599 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 67ہزار 92 ہوچکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 5 ہزار 833ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار 238مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 944 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 925 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کٴْل اموات 4 ہزار 420ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 780 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 793 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 571مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 325 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں