سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

پیر 26 جولائی 2021 16:24

سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج صہیب بلال رانجھا نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے ملزم کو اے ایس پی آمنہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا،کمرہ عدالت بھرا ہونے اور بجلی نہ ہونے کے باعث سخت حبس میں عدالتی عملہ نے روشنی کیلئے موبائیل لائٹس آن کر رکھی تھیں،کمرہ عدالت میں رش کے باعث اے ایس پی آمنہ کمرہ عدالت سے باہر نکل گئیں اور پولیس حکام سے کہاکہ ملزم کو نیچے لے چلو اور جج صاحب سے کہو کہ نیچے آکرسماعت کرلیں جس پر پولیس حکام نے بتایاکہ سماعت شروع ہوگئی ہے، دوران سماعت ملزم کے وکیل کے علاوہ مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے کہاکہ ملزم سیپستول ریکور کرلیاہے، موبائیل وغیرہ برآمد کرناہے اور کیس میں مزید دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مناسب توسیع کی جائے،مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے کہاکہ موبائیل کی ریکوری اور فرانزک اشد ضروری ہے جس کیلئے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کی جائے، دوران سماعت کمرہ عدالت کے دروازے پرکھڑے ملزم ظاہر جعفر نے بلند آواز سے جج کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آواز نہیں آ رہی مجھے بھی کچھ کہنا اور سننا ہے جس پر جج کی ہدایت پر پولیس ملزم کو آگے لے گئی، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کا حکم دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالہ کردیا، بعدازاں واپسی کے دوران پولیس حکام کی طرف سے میڈیا کوملزم کی ویڈیو بنانے سے روکنے کیلئے سخت رویہ اختیار کیا گیا جس کے دوران ملزم نے کہاکہ مجھے میڈیا سے بھی اپنی زندگی خطرے میں لگتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں