نور مقدم قتل کیس، نور مقدم نے چُھریوں کے وار ہونے کے بعد پہلی منزل سے چھلانگ لگائی

نور مقدم باہر کے دروازے تک آنے میں کامیاب ہو گئی تھیں کہ ملزم گھسیٹ کر دوبارہ اندر لے گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے تفصیلات بتا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 جولائی 2021 16:19

نور مقدم قتل کیس، نور مقدم نے چُھریوں کے وار ہونے کے بعد پہلی منزل سے چھلانگ لگائی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں ایک دو باتیں کہنا چاہوں گا، جو نور مقدم کے حوالے سے ہیں۔ ہوا یہ ہے کہ سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق جس نوجوان لڑکی کا قتل ہوا ہے، ان کو چُھریاں ماری گئیں، جب ان کو چھریاں ماری گئیں تو اُن زخموں کے ساتھ انہوں نے پہلی منزل سے چھلانگ لگائی، چھلانگ لگانے کے بعد ان کی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئیں لیکن اس کے باوجود وہ اُٹھ کر کھڑی ہوئیں اور باہر دروازے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

چھریاں مارنے والا شخص پہلی منزل سے نیچے آیا ، اور کھینچتا ہوا لے کر گیا۔ وہاں جو ملازمین تھے ، نور مقدم کے گھر پر کال کی، لٹرکی کے اہل خانہ نے اسپتال والوں کو کال کر دی، اسپتال والوں نے آ کر جب دروازہ توڑا تو اتنی دیر میں وہ سر قلم کر چکا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کہا گیا کہ پہلے بھی جب ظاہر جعفر کو دورے پڑتے تھے تو اسپتال ہی کال کی جاتی تھی۔

ملازمین کو حراست میں لیے جانے کی وجہ یہی ہے کہ وہ اس وقت موقع پر موجود تھے۔ ملازمین بجائے اس کے کہ نور مقدم کو باہر جانے دیتے ، چونکہ اُن کا مالک چیختا ہوا آ رہا تھا تو انہوں نے ظاہر جعفر کو نور مقدم کو گھیسٹتے ہوئے اندر لے جانے دیا جس کے بعد ظاہر جعفر نے نور مقدم کا سر قلم کر دیا۔ ظاہر جعفر کا مطالبہ ہے کہ میں امریکی شہری ہوں لہٰذا مجھے وہیں کا وکیل دیا جائے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک ڈرگ، جو آئس کے نام سے جانی جاتی ہے ، نوجوانوں میں عام ہو رہی ہے، یہ ڈرگ مڈل کلاس، اپر مڈل کلاس اور ایلیٹ کلاس میں کافی مقبولیت رکھتی ہے اور عام بھی ہے۔ اس نشے کے بعد کوئی بھی شخص ''ہائی'' ہو جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ یہ پڑوسی ملک سے پاکستان آتی ہے ، اس کے ایک پیکٹ کی قیمت اس وقت 75 ہزار روپے ہے۔

75 ہزار روپے کا پیکٹ اگر پاکستان سے باہر ایک خلیجی ریاست تک پہنچانے میں کوئی کامیاب ہو جائے تو ایک کروڑ کا ہو جائے گا۔ اور اگر یہ کسی یورپ کی منڈی میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے تو تین کروڑ روپے کا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نشے کا عادی ہونا کسی جُرم کے ارتکاب کی دلیل نہیں ہے، نور مقدم کا کیس مختلف ہے۔ انہوں نے نور مقدم کیس سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں