حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کا آغاز کردیا

پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہو گا ، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 جولائی 2021 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا اور مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

بتایا گیا ہے کہفیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا جب کہ اب تک ایف بی آر 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرچکا ہے ، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا جہاں پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی ، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے، یورپی یونین ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کا پابند ہے، اگلے ہفتے منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اگلے ہفتے نئے قوانین متعارف کروا ئے جارہے ہیں ، ان قوانین پر ان ریاستوں کیلئے عملدرآمد کرنا لازم ہوگا جو یورپی یونین کا حصہ ہیں، یورپی یونین منی لانڈرنگ کیخلاف نئے قوانین متعارف کروا رہا ہے، سخت قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ ابھی زیرغور ہے،اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کے پابند ہیں،ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام نکات پر عمل کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں