امریکی بھی دس بلین ٹری سونامی منصوبے گرویدہ نکلے، امریکی صدر کے نمائندہ ماحولیات کی امین اسلم سے ملاقات

پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، امریکہ سینیٹر جان کیری کی ملاقات میں گفتگو

پیر 26 جولائی 2021 17:56

امریکی بھی دس بلین ٹری سونامی منصوبے گرویدہ نکلے، امریکی صدر کے نمائندہ ماحولیات کی امین اسلم سے ملاقات
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) امریکی صدر کے نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے گرین ویژن ،10 بلین ٹری سونامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات لندن میں جاری اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس یوکے کے دوران ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے گرین ویژن ،10 بلین ٹری سونامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ،پاکستان اور امریکہ نے ماحولیات کی. حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ،امریکی بھی عمران خان کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے گرویدہ نکلے،امریکی صدر کے ایلچی جان کیری نے 10 بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی ،سینیٹر جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی ویڑن پر انگوٹھے لہرا کروزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ،سینیٹر جان کیری نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر کے لئے بہترین منصوبہ قرار دیدیا،جان کیری نے عمران خان کے کوئلہ پاور پلانٹ قائم نہ کرنے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا ،پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، امریکہ سینیٹر جان کیری نے کہاکہ عالمی ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں وزیر اعظم عمران خان کی گرین سوچ قابل ستائش ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے زمہ دارانہ کردار ادا کیا، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کلین گرین منصوبوں کے بریفنگ دی اور کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے، عمران خان نے کوئلے کے نئے پاور پلانٹ کا قیام روک کر متبادل توانائی پر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکی صدر جوبائیڈن کا ماحولیاتی تحفظ کے لئے دنیا بھر کی قیادت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان امریکہ صدر کی گرین قیادت اور اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جوبائیڈن کی قیادت میں عالمی سطح میں موحولیات کے خطرات کم ہوں گے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کے تحت دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے مثبیت اقدات کیلئے مل کر کام کریں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں