پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ

گاڑی کے ٹوٹے ہوئے الائے رم کے جگہ جگہ پڑے ٹکڑے ٹکرانے سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 جولائی 2021 17:48

پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جولائی 2021ء) پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کسی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے الائے رم کے جگہ جگہ پڑے ٹکڑے ٹکرانے سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

بعض گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ گاڑیوں ایک دوسرے سے بھی ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جائے حادثہ پر موٹروے پولیس کو بلا لیا گیا جو رات گئے تک امدادی کاموں میں مصروف رہی۔مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک روک کے ٹکڑے اکٹھے کرکے سڑک کلئیر کرتے رہے۔



اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں