این سی او سی کا سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100 فیصد ویکسی نیشن سے مشروط کردیا گیا۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 جولائی 2021 17:50

این سی او سی کا سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جولائی 2021ء ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ 100 فیصد ویکسی نیشن سے مشروط کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے کے ہر رہائشی کی کورونا ویکسی نیشن ہوگی ، جس کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کو تعینات کیا جائے گا جو کہ گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کریں گی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث 24 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ہوگیا ، 5 اضلاع میں یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ، عید پر کورونا ایس او پیز کی وجہ سے 24 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ ہفتے کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کا خدشہ ‌‌ہے کیوں کہ ملک میں 5 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوزکرگئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ کورونا کی یومیہ بلند ترین 24 اعشاریہ 82 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ، مظفرآباد میں کورونا کی یومیہ شرح 19اعشاریہ 76 فیصد ہوچکی ہے ، راولپنڈی میں کیسز کی یومیہ شرح 18 اعشاریہ 59 فیصد بتائی گئی جب کہ اسکردو میں14اعشاریہ 66 فیصد اور پشاورمیں کورونا کیسزکی شرح 12 اعشاریہ 41 فیصد ہوچکی ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 10 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی ، بتایا گیا ہے کہ حیدرآبادمیں کوروناکیسزکی یومیہ شرح6اعشاریہ 34فیصد، صوابی میں 4 اعشاریہ 60 فیصد، مردان میں یومیہ شرح4 اعشاریہ 06 ، ایبٹ آباد میں7 اعشاریہ 95 فیصد ، نوشہرہ میں 7اعشاریہ 20 اور سوات میں2 اعشاریہ 06 فیصد رہی ، چارسدہ میں کورونا کیسزکی شرح صفررہی جب کہ اس دوران لاہورمیں 5 اعشاریہ 64، ملتان میں2 اعشاریہ 67 ، گجرات میں 0 اعشاریہ 92 فیصد، فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 83، گوجرانوالہ میں 0 اعشاریہ 59 فیصد اور بہاولپورمیں 3اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی، کوئٹہ میں کورونا کیسزکی شرح4 اعشاریہ 46فیصد رہی اس کے علاوہ گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 2 اعشاریہ 99 فیصد اور میرپور میں 8 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 گھنٹے میں ضلع دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح صفررہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں