سابق صدر آصف علی زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی سیاسی یادگار خدمات ہیں ،نیر بخاری

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ،آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں "تبدیلی"کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا آئین پاکستان میں آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے ملک کی سیاست اور ریجنل سیاست کو زرداری بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا آصف علی زرداری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب

پیر 26 جولائی 2021 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی سیاسی یادگار خدمات ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ،آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں "تبدیلی"کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا آئین پاکستان میں آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے ملک کی سیاست اور ریجنل سیاست کو زرداری بہت اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد پیپلز سیکرٹریٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ عامر فدا پراچہ ابرار رضوی راجہ نورالہی راجہ شکیل راجہ امجد ایڈوکیٹ راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی کے قائد آصف زرداری کی سالگرہ مبارک ہو نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں ازاد کشمیر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں حکومت دھونس دھاندلی نہ کرتی تو زیادہ نشستیں حاصل کرتے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ازاد کشمیر کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکمران بہت جلد اپنے انجام کو ہپنچنے والے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ یو ٹرن منافق لیتے ہیں سیاست میں یوٹرن نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو الیکشن کمیشن نے بے دخل کیا اور وزیراعظم ساتھ لے کر گھومتے رہے نیر بخآری وزیر داخلہ خوش فہمی کا شکار ہے وہ ہمیشہ پرائی سیاست کرتا ہے ۔

وزیر داخلہ میں بے وفائی ہی بے وفائی ہے ان کی جماعت میں اتنی ہمت ہے تو سامنے آئے نیر بخاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دھونس دھاندلی سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیاب ہوئی ہم اپوزیشن کی جماعت ہیں اور اپوزیشن میں رہے گے نیر بخاری نے کہا آزاد جموں کشمیر میں بھی پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ دھاندلی زدہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں