اسلام آباد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

تھانہ نیلور میں پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ضمیر عرف بلا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں تفتیش شروع کردی گئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 27 جولائی 2021 00:28

اسلام آباد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جولائی 2021ء) اسلام آباد میں بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو سے بلیک کرنے کے واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقہ تھانہ نیلور میں پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ضمیر عرف بلا کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں چھوٹے بچے بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے چلے جا رہے ہیں، گزشتہ روز ملتان میں زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جب اپنی بیماری بیٹی کو دم کروانے کیلئے آنے والی خاتون کو پیر نے ساتھی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بچی کو دم کرنےگھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں