گزشتہ برس ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا ، اسد عمر

کورونامیں ترقیاتی فنڈز کاغیر معمولی استعمال گروتھ بڑھانے کے وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے، وفاقی وزیر

منگل 27 جولائی 2021 16:37

گزشتہ برس ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا ، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 659 ارب روپے خرچ کیے گئے، ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا،گزشتہ مالی سال پی ایس ڈی پی مد میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 650 ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2011-2012 کے بعد ترقیاتی فنڈز کا سب سے زیادہ استعمال ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونامیں ترقیاتی فنڈز کاغیر معمولی استعمال گروتھ بڑھانے کے وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں