پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ (PAKSAT)کے درمیان پاکستان اور خطے میں سیٹلائٹ سروسز کی مقامی سطح پر فراہمی کیلئے شراکت داری

منگل 27 جولائی 2021 16:52

پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ (PAKSAT)کے درمیان پاکستان اور خطے میں سیٹلائٹ سروسز کی مقامی سطح پر فراہمی کیلئے شراکت داری
        

                
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) ملک کی قومی فلیگ شپ کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) اور قومی سیٹلائٹ کمپنی پاک سیٹ (PAKSAT)نے جدید ترین مربوط سیٹلائٹ سروسز کی تیاری اور فراہمی کیلئے تذویراتی شراکت دار ی پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس شراکت داری سے پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبہ کی پہلے سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔


میجر جنرعامر ندیم ہلال امیتاز (ملٹری) ، چیئرمین سپارکو، صداقت لیاقت، سی ای او پاک سیٹ (PAKSAT)انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، حاتم بامترف ، صدر اور سی ای او پی ٹی سی ایل اور یوفون، ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل سمیت نمایاں صنعتی رہنماؤں اور دونوں کمپنیوں کے حکام نے دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)


 پی ٹی سی ایل اس شراکت دار ی کے تحت پاکستان میں سیٹلائٹس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی صارفین کو بلا روکاٹ کنکٹیویٹی فراہم کر پائے گا جو اضافی سیٹلائٹ ہب اور پاکستان بھر میں سب سے بڑے فائبر سے منسلک ہے۔


اس اقدام کے ذریعے پی ٹی سی ایل قومی سیٹلائٹ بینڈ ودتھ ضروریات پوری کرنے کیلئے پاک سیٹ (PAKSAT) کی بطور شراکت دار معاونت کرے گا جبکہ پاک سیٹ (PAKSAT)پی ٹی سی ایل کی پاک سیٹ (PAKSAT) کی موجودہ اور مستقبل میں متعارف ہونے والی جدید سروسز کی تعیناتی میں معاونت فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری سیٹلائٹ گیٹ وے Ka-Band اور IoT سپیس پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیٹلائٹ پراجیکٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے گا۔


ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا” یہ شراکت داری پاکستان کے اپنی سیٹلائٹ کے ذریعے صارفین کو بلارکاوٹ کنکٹیویٹی کی فراہمی کے قابل بنائے گی ۔ اس سے ہمیں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس سے صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ بڑے علیحدہ جغرافیائی علاقوں کو جدید ترین مواصلاتی سہولیات سے منسلک کرنے کیلئے ہم آہنگی پید ا ہوگی ۔


صداقت لیاقت، سی ای او پاک سیٹ (PAKSAT) نے کہا” پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ (PAKSAT) پسماندہ علاقوں میں کاروبار ی اداروں اور کمیونٹیز کو مواصلاتی رابطے فراہم کرکے پاکستان میں دیجیٹل تقسیم کو ایک ساتھ مل کر ختم کرپائیں گے۔ نئے سیٹلائیٹ ایم ایم 1(MM1) جو جلد آن لائن ہونے والا ہے ،کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کریگی ۔

یہ ٹیکنالوجی کارپوریٹ سیکٹر اور حکومتی اداروں کو IoT، ٹیلی میٹری اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگی جہاں پی ٹی سی ایل وسیع تجربے رکھتا ہے۔ “
پی ٹی سی ایل اس طرح کی شراکت داریاں قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے جدت اور ٹرانسفارمیشن کیلئے محرک بنتی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں